جمعرات, اگست ۷, ۲۰۲۵
27.1 C
Srinagar

کٹھوعہ میں ایک شخص گرفتار، ہیروئن جیسا مواد بر آمد: پولیس

جموں،:  منشیات کی بیخ کنی کے لئے مہم کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے ضلع کٹھوعہ میں ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن بلاور کی ایک ٹیم نے منڈلی میں اوج برج کے نزدیک ایک ناکہ لگا دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران ایک ٹریکٹر ٹرالی زیر رجسٹریشن نمبرJK08Q – 0774 کو روکا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ گرچہ ڈرائیور نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کو موقع پر ہی دھر لیا گیا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے ایک شفاف پالیتھین لفافے میں رکھے گئے 6.52 گرام ہیروئن جیسے ممنوعہ مواد کو بر آمد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ اس شخص کی تحویل سے ایک وزنی مشین،رڈمی سمارٹ فون اور 6 ہزار روپیے نقدی بھی بر آمد کئے گئے۔

ملزم کی شناخت عالم دین ولد اکہ ساکن رامکوٹ کٹھوعہ کے طور پر کی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ ملزم کو گرفتار کیا گیا اور تمام اشیا کو ضبط کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بلاور میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img