بدھ, اگست ۶, ۲۰۲۵
28.6 C
Srinagar

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 83 فلسطینیوں کی موت

غزہ: غزہ میں منگل کو اسرائیلی حملوں میں کم از کم 83 فلسطینی مارے گئے۔

غزہ کے شہری دفاع کے ترجمان محمود بسل نے چین کی خبر رساں ایجنسی ژنہوا کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں شمالی، وسطی اور جنوبی غزہ میں امداد کے منتظر 58 افراد شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں اور انہیں علاج کے لیے غزہ کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان واقعات پر اسرائیلی فوج کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے القدس بریگیڈ اور ناصر بریگیڈ کے ساتھ مل کر غزہ پٹی کے جنوب میں خان یونس کے شمال میں اسرائیلی فوجیوں اور گاڑیوں پر مورٹار کے گولے داغے۔

غزہ میں مقیم محکمہ صحت کے افسران نے منگل کو بتایا کہ 18 مارچ کو اسرائیل کی جانب سے غزہ پر دوبارہ شدید حملوں کے بعد سے کم از کم 9,519 فلسطینی ہلاک اور 38,630 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔ اس کے بعد سے اکتوبر 2023 سے غزہ میں اسرائیلی آپریشن میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی کل تعداد 61,020 اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 150,671 ہو گئی ہے۔

افسران نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں تغذیئے کی کمی اور غذائی قلت کی وجہ سے آٹھ نئی اموات ریکارڈ کی گئیں، جس سے اکتوبر 2023 سے اب تک ایسی اموات کی کل تعداد 188 ہو گئی، جن میں 94 بچے بھی شامل ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img