بدھ, اگست ۶, ۲۰۲۵
28.6 C
Srinagar

اودھم پور میں سڑک حادثہ، ایک خاتون جاں بحق، کئی زخمی

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع اودھم پور کے کھیری علاقے میں قومی شاہراہ پر بدھ کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک خاتون کی موت جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ اودھم پور کے کھیری علاقے میں قومی شاہراہ پر بدھ کی صبح ایک منی بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون کی موت واقع ہوئی جبکہ کئی دیگر مسافر زخمی ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ یہ منی بس چھنی سے اودھم پور جا رہی تھی۔ان کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img