بدھ, اگست ۶, ۲۰۲۵
28 C
Srinagar

کولگام میں ایک خیمہ درخت کی زد میں آنے سے 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے کنڈ پہاڑی علاقے میں ایک خیمے پر درخت اور ایک چٹان گر آنے سے کم از کم دو افراد جاں بحق جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ کنڈ پہاڑی علاقے میں تیز ہواؤں کے نتیجے میں ایک الپائن درخت اور ایک بھاری بھر کم پتھر اکھڑ کر ایک خیمے پر گر گئے، جس میں ایک خانہ بدوش کنبہ مقیم تھا۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں دو افراد کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔

متوفین کی شناخت محمد شفیع بوکر اور اس کی بہو ریشما بیگم کے طور پر ہوئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ کنبہ در اصل راجوری سے تعلق رکھتا ہے اور ان دنوں کنڈ کے جنگلاتی علاقے میں اپنے مال مویشیوں کے ساتھ تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ واقعہ پیش آنے کے بعد پولیس اور دیگر ٹیموں نے بچاؤ آپریشن شروع کر دیا گیا جس کی ضلع مجسٹریٹ کولگام اطہرعامر خود نگرانی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا۔دریں اثنا پولیس نے معاملے کے نسبت ایک کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img