جموں: منشیات کے خلاف مہم کو تیز تر کرتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے ضلع کٹھوعہ کے ہیرا نگر علاقے میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ہیروئن جیسا مواد بر آمد کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن ہیرا نگر کی ایک ٹیم نے چھن مورین علاقے کے نزدیک ایک پل پر ناکے کے دوران ایک مشکوک شخص کو روکا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے قریب6.45 گرام ہیرون جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
گرفتار شدہ کی شناخت ظفر اقبال ولد لال حسین ساکن بھمبرواہ کٹھوعہ کے طور پر کی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن ہیرا نگر میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس ضلع سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔