ہفتہ, اگست ۲, ۲۰۲۵
18.2 C
Srinagar

جموں: امرناتھ جی یاترا بھگوتی نگر بیس کیمپ سے مسلسل دوسرے روز بھی معطل

جموں: خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر شری امرناتھ جی یاترا جمعہ کو بھگوتی نگر بیس کیمپ سے مسلسل دوسرے دن بھی معطل رہی۔حکام نے بتایا کہ جمعہ کو بھی بھگوتی نگر بیس کیمپ سے یاتریوں کے کسی بھی قافلے کو کشمیر روانہ ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر لیا گیا۔

حکام کے مطابق اب تک 4 لاکھ سے زیادہ یاتری پوتر گھپا کے درشن سے فیضاب ہوئے ہیں۔

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گذشتہ روز ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘ بابا امرناتھ ناممکن کو ممکن بنا دیتے ہیں۔ ان کے آشیرواد سے آج مقدس یاترا نے 4 لاکھ کا ہندسہ عبور کیا’۔انہوں نے 2 جولائی کو یاترا کے پہلے قافلے کو بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جھنڈی دکھا کر کشمیر کے لئے روانہ کیا تھا۔

امسال 38 دنوں پر محیط یہ یاترا 9 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔قابل ذکر ہے کہ سال گذشتہ 5 لاکھ سے زیادہ یاتریوں نے یہ پوتر یاترا انجام دی تھی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img