منگل, اگست ۵, ۲۰۲۵
17.7 C
Srinagar

عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر بلڈنگ اینڈ کنسٹرکشن ورکرز ویلفیئر بورڈ کی بورڈ میٹنگ کی صدارت کی

سری نگر: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کے روز جموں و کشمیر بلڈنگ اینڈ دیگر کنسٹرکشن ورکرز ویلفیئر بورڈ کی بورڈ میٹنگ کی صدارت کی۔ انہوں نے فوائد کی شفاف اور بروقت فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا: ‘ وزیراعلیٰ نے جے اینڈ کے بلڈنگ اینڈ دیگر کنسٹرکشن ورکرز ویلفیئر بورڈ کے بورڈ میٹنگ کی صدارت کی اور تعمیراتی مزدوروں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا’۔

پوسٹ میں مزید کہا گیا: ‘ انہوں نے فوائد کی شفاف اور بروقت فراہمی کی ضرورت پر زور دیا،اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ رسائی کو وسیع کریں، عمل کو آسان بنائیں، اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی اہل کارکن محروم نہ رہے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img