پیر, اگست ۱۸, ۲۰۲۵
18.9 C
Srinagar

ریاسی میں لینڈ سلائیڈنگ سے 2 افراد جاں بحق

جموں،: جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے ماہورعلاقے میں دوران شب بھاری بارشوں کی وجہ سے مٹی کے تودے کی زد میں آنے سے دو افراد کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ریاسی کے ماہور علاقے میں شیو گھپا کے نزدیک لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں دو افراد کی موت واقع ہوئی۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ افراد ایک ٹینٹ میں سوئے ہوئے تھے۔

متوفین کی شناخت 26 سالہ رشپال سنگھ ولد سوبا رام ساکن تولی کلوان ریاسی اور 23 سالہ روی کمار ولد پروشتم کمار سکن چننی اودھم پور کے طور پر ہوئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ رشپال جی سی بی آپریٹر کے طور پر کام کرتا تھا۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img