سری نگر،: سیکورٹی فورسز نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں منگل کی شام دیر گئے تین افراد کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا۔
حکام نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے بانڈی پورہ میں منگل کی شام ایک ناکے پر تین افراد کو دھر لیا۔انہوں نے کہا کہ اگر انہوں نے سیکورٹی فورسز اہلکاروں کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم ان کو موقع پر ہی پکڑا گیا۔
انہوں نے کہا: ‘تینوں کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا اور ان کی تحویل سے کچھ اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا’۔
ان کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن آرہ گام میں یو اے پی اے ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔