جمعہ, نومبر ۷, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

اقوام متحدہ کے سربراہ کی طرف سے ایٹمی جنگ کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے آزادانہ سائنسی پینل کی تقرری

اقوام متحدہ،:  اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گتیرس نے ایٹمی جنگ کے مادی اثرات اور سماجی نتائج کا مطالعہ کرنے کے لیے ماہرین کا آزادانہ سائنسی پینل مقرر کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے معمول کی بریفنگ میں کہا کہ "اس 21 رکنی پینل کی تشکیل ایسے عالمی ماحول کے ردعمل میں کی گئی ہے جس میں ایٹمی جنگ کا خطرہ سرد جنگ کے بعد کسی بھی وقت سے زیادہ ہے۔”

انہوں نے کہا کہ ماہرین کے پینل کو ایٹمی جنگ کے بعد کے ایام، ہفتوں اور دہائیوں میں مقامی، علاقائی اور سیاروں کی سطح پر مرتب ہونے والے نتائج کا جائزہ لینے کا کام سونپا گیا ہے۔

مسٹر فرحان حق نے کہا کہ پینل کے ماہرین مختلف سائنسی شعبوں میں کام کرنے والے اپنے شعبے کے سربراہ ہیں، اور اس میں دنیا کے تمام خطوں سے نمائندگی دے گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پینل اپنا پہلا اجلاس اس سال ستمبر میں منعقد کرے گا اور 2027 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو حتمی رپورٹ پیش کرے گا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img