جموں:جموں کے نگروٹہ فوجی کیمپ میں تعینات ایک 24 سالہ فوجی اہلکار نے مبینہ طور پر اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اہلکار ’اگنی ویر‘ کے تحت خدمات انجام دے رہا تھا اور بدھ کی آدھی رات کے قریب گارڈ ڈیوٹی کے دوران اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔
فوجی اہلکار موقع پر ہی دم توڑ بیٹھا، جس کے بعد اس کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) جموں منتقل کی گئی۔
انتظامیہ کے مطابق واقعے کی اصل وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ پولیس نے معاملے کی انکوائری شروع کر دی ہے اور تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔




