جمعہ, ستمبر ۱۹, ۲۰۲۵
20.9 C
Srinagar

جموں سڑک حادثے میں کم ازکم 8 افراد زخمی

جموں: جموں کے مضافاتی علاقہ جھاجر کوٹلی میں جموں – سری نگر قومی شاہراہ پر ہفتے کی صبح ایک سڑک حادثے میں کم ازکم 8 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ جموں میں جھاجر کوٹلی علاقے کے نزدیک ایک مسافر بردار گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک پر لڑھک گئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ گاڑی اودھم پور سے جموں جا رہی تھی۔ان کا کہنا ہے کہ حادثہ پیش آنے کے فوراً بعد پولیس ٹیم اور مقامی لوگوں نے بچائو آپریشن شروع کر دیا اور زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img