جمعہ, نومبر ۷, ۲۰۲۵
11.5 C
Srinagar

جموں میں منشیات فروش گرفتار، ہیرائن جیسا مواد بر آمد:پولیس

جموں،: منشیات کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے جموں میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ہیرائن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن جانی پور کی ایک ٹیم نے پلورہ تالاب کے نزدیک معمول کی چیکنگ کے دوران ایک سکوٹی کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن سکوٹی سوار نے پولیس کو دیکھ کر جائے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کو بر سر موقع ہی دھر لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 5 گرام ہیرائن جیسا مواد بر آمد کیا گیا۔

ملزم کی شناخت جے پرتاب سنگھ ولد نشانت سنگھ ساکن پلورہ کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن جانی پور میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔جانی پور پولیس نے لوگوں سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے بھر تعاون فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img