جمعہ, جولائی ۴, ۲۰۲۵
32.4 C
Srinagar

بیٹیوں کو ایگری سائنس اور ٹیکنالوجی میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے دیکھ کر فخر محسوس کرتا ہوں: منوج سنہا

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ بیٹیوں کو رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے ایگری سائنس اور ٹیکنالوجی میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے دیکھ کر فخر محسوس ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گولڈ میڈل سے نوازے گئے 150 طلباء میں سے 115 طالبات تھیں جو جموں و کشمیر اور قوم کے روشن مستقبل کی عکاسی کرتا ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے جمعہ کے روز شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ ٹیکنالوجی کے چھٹے کنوکیشن سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا: ‘میں یونیورسٹی کو ایک قابل اور مسابقتی انسانی وسائل پیدا کرنے، جموں و کشمیر میں زرعی سیکٹر کو تشکیل دینے، اس کی درجہ بندی میں نمایاں بہتری لانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور طلباء کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں’۔ان کا کہنا تھا: ‘اپنی بیٹیوں کو رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے ایگری سائنس اور ٹیکنالوجی میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے دیکھ کر فخر محسوس کرتا ہوں’۔

منوج سنہا نے کہا کہ ‘گولڈ میڈل سے نوازے گئے 150 طلباء میں سے 115 خواتین طالبات تھیں جبکہ میرٹ کے 445 سرٹیفکیٹس میں سے 334 سرٹیفکیٹس لڑکیوں کو دیے گئے’۔انہوں نے کہا: ‘یہ جموں و کشمیر اور قوم کے روشن مستقبل کی عکاسی کرتا ہے’۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img