پیر, جون ۲۳, ۲۰۲۵
32.8 C
Srinagar

امریکی حملوں کے بعد ایران جوابی کارروائی کرسکتا ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ:  اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد اتوار کے روز خبردار کیا ہے کہ ایران ان حملوں کا جواب دے سکتا ہے۔مسٹر گوٹیرس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں کہا کہ ایران کے جوہری تنصیبات پر امریکی حملے نے پہلے سے ہی شورش زدہ خطے کو مزید خطرناک موڑ پر پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "میں نے اسرائیل ایران تنازع کے آغاز سے ہی مغربی ایشیا میں فوجی کشیدگی میں اضافے کی بارہا مذمت کی ہے، کیونکہ وہاں کے لوگ مزید تباہی کو برداشت نہیں کر سکتے۔ اب جوابی کارروائیوں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہونے کا خطرہ ہے”۔

مسٹر گوٹیرس نے کہا کہ حالات کو خراب ہونے سے روکنے کے لیے سفارت کاری کو ترجیح دینی ہو گی، عام شہریوں کے تحفظ اور سمندری راستوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر تنازعات کو فوری طور پر روک کر مذاکرات شروع کیے جائیں۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ "اقوام متحدہ پرامن حل کے لیے کسی کی بھی اور تمام کوششوں کی حمایت کے لیے تیار ہے، لیکن امن مسلط نہیں کیا جا سکتا، اسے منتخب کیا جانا چاہیے۔

مسٹر گوٹیرس نے کہا کہ "ہمارے سامنے دو متبادل میں سے ایک بڑی جنگ، زیادہ انسانی مصائب اور بین الاقوامی نظام کونقصان پہنچانے والا اور دوسرا تناؤ کم کرنے، سفارت کاری اور بات چیت کا راستہ ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ کون سا راستہ صحیح ہے۔” انہوں نے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ امن کے لیے معقول، تحمل اور عجلت کے ساتھ کام کریں۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img