پیر, جون ۲۳, ۲۰۲۵
32.8 C
Srinagar

منوج سنہا کا ڈاکٹر شیاما پرسا مکھرجی کو ان کی پونیہ تیتھی پر خراج عقیدت

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ڈاکٹر شیاما پرسا مکھرجی کو ان کی پونیہ تیتھی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا: ‘ڈاکٹر صاحب کی دور اندیش قیادت اور قوم کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے غیر متزلزل عزم ہماری رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرتا رہے گا’۔

منوج سنہا نے پیر کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں مربوط اور جدید ہندوستان کے معمار، ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی جی کو ان کی پونیہ تیتھی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں’۔انہوں نے کہا: ” ان کی دور اندیش قیادت اور قوم کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے غیر متزلزل عزم ہماری رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرتا رہے گا’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img