سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عقیدت مندوں سے بڑی تعداد میں شری امرناتھ جی یاترا کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو سوچنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے یہاں سیکورٹی اور دوسرے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘میں تمام عقیدت مندوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں یاترا کریں اور یہاں ماتا کا آشیر واد حاصل کریں اور جموں وکشمیر اور ملک کی ترقی کے لئے دعا کریں’۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی کو سوچنے کی ضرورت نہیں ہے یہاں سیکورٹی اور دوسرے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔
منوج سنہا نے کہا کہ شرائن بورڈ اور جموں وکشمیر انتظامیہ نے مل کر یاتریوں کے لئے سہولیات میں کافی بہتری لائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے بھی پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا: ‘ جے کے پی، آرمی، سی آر پی ایف، سی اے پی ایف نے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں’
انہوں نے کہا: ‘مجھے لگتا ہے کہ کسی کو سوچنے کی ضرورت نہیں ہے بس زیادہ سے زیادہ تعداد میں یاترا کرکے ماتا کا آشیر واد حاصل کرنا ہے’۔
واضح رہے کہ امسال سالانہ شری امرناتھ جی یاترا 3 جولائی سے شروع ہو کر 9 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔
38 دنوں پر محیط اس یاترا کے لئے سیکورٹی اور دیگر تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔