جمعرات, جون ۱۲, ۲۰۲۵
25.2 C
Srinagar

منوج سنہا کی لوگوں کو سنت کبیر داس جینتی کی مبارکباد

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سنت کبیر داس جی کی جینتی پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سنت کبیر جی کی تحریریں انسانیت کے لیے حکمت اور تحریک کا ذریعہ ہیں۔بتادیں کہ سنت کبیر داس کو بھگت کبیر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔آپ پندرہویں صدی کے ایک صوفی شاعر اور سّنت تھے۔

منوج سنہا نے ان کے یوم پیدائش کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘ سنت کبیر داس جی جینتی کے پرمسرت موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔انہوں نے کہا: ‘معاشرے کے تمام طبقوں میں قابل احترام، سنت کبیر جی کی تحریریں انسانیت کے لیے حکمت اور تحریک کا ذریعہ رہی ہیں’۔

ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘ آئیے لگن کے ساتھ لوگوں کی خدمت کرنے اور ایک منصفانہ، انسانی معاشرے کی تعمیر کے لیے خود کو دوبارہ وقف کریں’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img