جمعرات, جون ۱۲, ۲۰۲۵
25.2 C
Srinagar

امریکی پرچم جلانے والوں کے لئے ایک سال قید کا التزام: ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ احتجاج کے دوران امریکی پرچم جلانے والوں کو ایک سال قید کی سزا دی جانی چاہیے۔

مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ حکومت امریکی افسران اور کچھ سینیٹروں کے ساتھ مل کر اس قانون کو نافذ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

مسٹر ٹرمپ نے منگل کو فورٹ بریگ میں ایک تقریر میں کہا ’’امریکی جھنڈا جلانے والوں کو ایک سال کے لیے جیل جانا چاہیے۔ ہم کچھ سینیٹروؓ کے ساتھ اس معاملے پر کام کر رہے ہیں۔

مسٹر ٹرمپ کا یہ بیان کیلیفورنیا میں پرتشدد مظاہروں کے درمیان دیا گیا، جہاں کچھ مظاہرین میکسیکو کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے اور امریکی پرچم کو نذر آتش کر رہے تھے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img