نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ گزشتہ 11 برسوں میں ملک کے دفاعی شعبے میں قابل ذکر ترقی ہوئی ہے اور حکومت نے دفاعی پیداوار میں جدیدیت اور خود انحصاری پر خصوصی زور دیا ہے۔
قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کے 11 سال مکمل ہونے کے موقع پر اعلیٰ قیادت کی جانب سے حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں وزیر اعظم نے منگل کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں شہریوں کے اجتماعی عزم اور دفاعی شعبے میں ہندوستان کو خودکفیل اور ٹیکنالوجی میں برتری کی طرف لے جانے کے مصمم عزم پر فخر کا اظہار کیا۔
مسٹر مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا، ’’ پچھلے 11 برسوں میں ہمارے دفاعی شعبے میں اہم تبدیلیاں آئی ہیں، جن میں جدیدیت اور دفاعی پیداوار کے معاملے میں خود انحصار بننے پر واضح توجہ دی گئی ہے۔ یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ ملک کے لوگ ہندوستان کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کے ساتھ کس طرح متحد ہوئے ہیں۔‘‘