جمعرات, جون ۵, ۲۰۲۵
11.1 C
Srinagar

نا ساز گار موسمی حالات کے پیش نظر راجوری میں پرائمری اور مڈل ا سکول بند

جموں:  ناساز گار موسمی صورتحال کے پیش نظر ضلع راجوری میں ہفتے کے روز تمام پرائمری اور مڈل سکولوں کو احتیاطی طور پر بند رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔یہ فیصلہ بچوں اور عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ناساز گار موسمی حالات کے پیش نظر ضلع ترقیاتی کمشنر نے راجوری ضلع کے تمام پرائمری اور مڈل اسکولوں کو 31 مئی 2025 کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام طلباء اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بنا بر احتیاط کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں موسمی حالات انتہائی ناسازگار ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جموں وکشمیر میں 31 مئی کو گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوسکتی ہیں اور اس دوران کہیں کہیں تیز بارشیں اور تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img