جمعرات, جون ۵, ۲۰۲۵
11.1 C
Srinagar

اعجاز حسین قریشی: سٹونوگرافر سے باوقار پرائیویٹ سیکریٹری تک کا سفر

نیوزڈیسک

سرینگر: زندگی بھر کی محنت، لگن اور دیانت کا سفر آج ایک باوقار مقام پر اختتام پذیر ہوا، جب جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کے پرائیویٹ سیکریٹری، اعجاز حسین قریشی 36برس طویل سرکاری خدمات کے بعد ریٹائر ہو گئے۔ اس موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں ا±ن کی غیرمعمولی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اعجاز حسین قریشی کا تعلق وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے خوبصورت گاو¿ں وندہامہ لار سے ہے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم مقامی مڈل اسکول سے حاصل کی، ہائر سیکنڈری اسکول گاندربل سے بارہویں جماعت مکمل کی اور پھر سری نگر کے معروف امر سنگھ کالج سے گریجویشن کیا۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے ”اردو شارٹ ہینڈ اور ٹائپنگ“ میں مہارت حاصل کی، جو ان کے سرکاری سفر کا آغاز بنا۔

سال 1987میں وہ ایڈہاک بنیادوں پر بھرتی ہوئے اور دو سال بعد 1989میں جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ کے تحت مستقل تقرری پائی۔ پیشہ ورانہ ترقی کے جذبے کے تحت، انہوں نے1991 میں انگریزی شارٹ ہینڈ اور ٹائپنگ کا کورس بھی مکمل کیا، یوں وہ ایک دو لسانی سٹونوگرافر کے طور پر ابھرے۔

ان کی قابلیت اور پیشہ ورانہ مہارت کی بنیاد پر انہیں سول سیکریٹریٹ میں مختلف چیف سیکریٹریوں کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ ان کا کام نہایت ذمہ داری، وقار اور خلوص کے ساتھ پہچانا گیا۔سال 2013 میں انہیں ریجنل پاسپورٹ آفس سری نگر میں اسسٹنٹ پاسپورٹ آفیسر تعینات کیا گیا، جہاں انہوں نے مو¿ثر خدمات انجام دیں۔ بعد ازاں، وہ مرکزی وزارت خارجہ کے تحت متعدد بار ڈیپوٹیشن پر تعینات رہے، جہاں انہوں نے بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔اعجاز حسین قریشی کی ریٹائرمنٹ پر ان کے ساتھیوں نے انہیں ایک محنتی، فرض شناس اور خوش اخلاق افسر کے طور پر یاد کیا، جنہوں نے ہمیشہ سرکاری مشینری کو بہتر انداز میں چلانے میں اپنا کردار ادا کیا۔

اس موقع پر پالیسی اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ (پری) کے چیئرمین اور ایشین میل کے مدیر اعلیٰ رشید راہل اور پری کے بانی رکن قیوم رفیع آبادی نے بھی اعجاز قریشی کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ’اعجاز حسین قریشی جیسے محنتی اور دیانتدار افراد سرکاری نظام کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں، جن کی موجودگی سے ادارے مضبوط ہوتے ہیں اور کام میں وقار آتا ہے۔‘

خلوص، سادگی اور پیشہ ورانہ دیانت کی علامت بن کر، اعجاز حسین قریشی سرکاری ملازمت سے تو سبکدوش ہو گئے، مگر ان کا سفر نوجوانوں کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال بن چکا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img