اتوار, جون ۱, ۲۰۲۵
16 C
Srinagar

کشمیر کے مختلف اضلاع میں سی آئی کے کے چھاپے

سری نگر،: جموں و کشمیر پولیس کی کائونٹر انٹلی جنس کشمیر (سی آئی کے) وادی کے مختلف اضلاع میں چھاپے مار رہی ہےیہ چھاپے ملی ٹنسی سے متعلق ایک کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ چھاپہ مار کارروائیاں سری نگر، بڈگام، اونتی پورہ، پلوامہ، کپوارہ اور شوپیاں اضلاع میں انجام دی جا رہی ہیں انہوں نے کہا: ‘تفتیش کے دوران، مختلف مشتبہ افراد کو ایک مخصوص انکرپٹڈ میسجنگ ایپلی کیشن کا استعمال کرتے ہوئے پایا جارہا ہے

جسے دہشت گرد/ ہینڈلرز کے ذریعے استعمال کیا جاتا ہے’۔ان کا کہنا ہے: ‘ان افراد/صارفین کے سرحد پار سے مشکوک اداروں سے رابطے میں ہونے کا شبہ ہے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img