ممبئی، : سسپنس تھرلر فلم ‘ہاٹ پیزا’ کا پہلا لک ریلیز ہو گیا ہے۔فلم ‘ہاٹ پیزا’ کو اے الہ آبادی نے لکھا اور ہدایت کاری کی ہے، اور اسے عثمانیہ پکچرز کے بینر تلے ثناء نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس فلم کی کہانی ایک پیزا ڈلیوری بوائے کے گرد گھومتی ہے، جو غلط موڑ لینے کے بعد ایک خطرناک صورتحال میں پھنس جاتا ہے۔
فلم کو عثمانیہ پکچرز نے پروڈیوس کیا ہے۔فلم کی شوٹنگ پانڈیچری، ہندوستان اور نیویارک، امریکہ میں ہوئی ہے، جس میں ہندوستانی اور ہالی ووڈ فنکاروں نے اداکاری کی ہے۔ فلم کا میوزک بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ موسیقار ماریانو شاولینو نے دیا ہے۔
فلم ‘ہاٹ پیزا’ 25 دسمبر 2025 کو کرسمس کے دن سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ یہ فلم انگریزی، فرانسیسی، اطالوی، پرتگالی، ہندی، تمل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز ہوگی، اور اسے امریکہ، برازیل، فرانس، پرتگال، اٹلی اور ہندوستان میں دکھایا جائے گا۔
یواین آئی