ہفتہ, مئی ۳۱, ۲۰۲۵
13.7 C
Srinagar

بیرون ملک میں گاندھی-نہرو-پٹیل کی شبیہ نظر آئے گی، مودی-شاہ کی نہیں: کانگریس

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ بیرون ملک میں ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی شبیہ پیش کی جا رہی ہے، لیکن سچائی یہ ہے کہ دنیا ہندوستان کو مودی-شاہ نہیں بلکہ گاندھی-نہرو-پٹیل کے طور پر جانتی ہے۔
کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہندوستان کی تصویر کو بیرون ملک مسٹر مودی کی تصویر کے طور پر پہچانے جانے کے لیے تجربہ گاہ بنایا جا رہا ہے، لیکن ہندوستان کو دنیا میں مہاتما گاندھی، پنڈت جواہر لال نہرو اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کے نام سے جانا جاتا ہے۔
بی جے پی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "اپنی شبیہ کو جائز بنانے کے لیے آپ کرنل صوفیہ قریشی کو لائیں گے، ان کی فیملی سے آپ پر پھولوں کی بارش کروائیں گے، لیکن آپ کرنل صوفیہ قریشی کی توہین کرنے والے اپنے وزیر کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے ۔ آپ آئی اے ایس افسر فوزیہ ترنم کی توہین کرنے والے اپنے ایم ایل سی کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے۔
ترجمان نے کہا ، ’’بیرون ملک میں اس ملک کو اگر مودی شاہ کے ملک کے طورپر دکھائیں گے تو کوئی عزت نہیں ملے گی۔
آپ کو بیرون ملک گاندھی، نہرو-پٹیل کا ہندوستان ہی دکھانا پڑے گا۔ ملک میں پہلو خان، اخلاق، تبریز، جنید کرتے رہیں گے تو بیرون ملک بھیجنے کے لیے مسلم ایم پیز بھی قرض لینے پڑیں گے۔ ہندوستان کسی ایک شخص کی تصویر کی تجربہ گاہ نہیں ہے۔ یہ ملک 140 کروڑ لوگوں کا مشترکہ ورثہ ہے۔
یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img