جمعہ, مئی ۳۰, ۲۰۲۵
13.6 C
Srinagar

انٹر سروسز آرگنائزیشن (کمانڈ، کنٹرول اور ڈسپلن) ایکٹ کے ضوابط کا نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی:  حکومت نے مسلح افواج میں کمانڈ کی سطح پر زیادہ سے زیادہ تال میل، ہم آہنگی اور کارکردگی کو بہتر کرنے کے مقصد سے انٹر سروسز آرگنائزیشن (کمانڈ، کنٹرول اور ڈسپلن) ایکٹ 2023 کے ضوابط کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

وزارت دفاع نے بدھ کے روز کہا کہ یہ ضوابط بروز منگل، 27 مئی سے نافذ ہوں گے۔ اس اہم قدم کا مقصد انٹر سروس آرگنائزیشنز (آئی ایس او) کے موثر کمانڈ، کنٹرول اور کارکردگی کو بہتر کرنا ہے، جس سے مسلح افواج کے درمیان باہمی انضمام کو تقویت ملے گی۔

اس بل کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے 2023 کے مانسون اجلاس میں منظور کیا تھا اور اسے 15 اگست 2023 کو صدر جمہوریہ کی منظوری ملی تھی۔یہ ایکٹ آئی ایس او کے کمانڈر انچیف اور آفیسر ان کمانڈ کو اختیار دیتا ہے کہ وہ اپنے ماتحت خدمات انجام دینے والے اہلکاروں پر کمانڈ اور کنٹرول کا استعمال کریں، اس طرح تنظیموں کے اندر نظم و ضبط اور انتظامیہ کی موثر کارکردگی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس سے مسلح افواج کی ہر شاخ پر قابل اطلاق خصوصی سروس کی شرائط میں تبدیلی نہیں ہوتی ہے۔

ایکٹ کے سیکشن 11 کے تحت نئے جاری کردہ ضوابط کا مقصد ایکٹ کی دفعات کے مؤثر نفاذ میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ یہ قواعد آئی ایس او کے کام کرنے کے لیے بہت اہم ہیں اور ان سے نظم و ضبط، انتظامی کنٹرول اور آپریشنل ہم آہنگی کے لیے جامع فریم ورک قائم ہوتا ہے۔ رولز کے نوٹیفکیشن کے ساتھ ہی اب یہ ایکٹ مکمل طور پر نافذ ہو گیا ہے۔ یہ آئی ایس او کے سربراہوں کو بااختیار بنائے گا، تادیبی امور کو تیزی سے نمٹانے میں سہولت فراہم کرے گا اور کارروائی کی تکرار بچنے میں مدد کرے گا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img