جمعہ, مئی ۳۰, ۲۰۲۵
13.6 C
Srinagar

جموں قومی شاہراہ پر مال بر دار گاڑیوں کو سری نگر سے جموں جانے کی اجازت

سری نگر: ناساز گار موسمی صورتحال کے باوجود وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے۔ٹریفک حکام نے بدھ کی صبح بتایا: ‘قومی شاہراہ پر مسافر بر دار گاڑیوں کی دو طرفہ نقل و حمل جاری ہے تاہم مال بر دار گاڑیوں کو سری نگر سے جموں جانے کی اجازت ہے’۔انہوں نے مسافروں سے لین ڈسپلن پر عمل کرنے اور اوورٹیکنگ سے پر ہیز کرنے کی تاکید کی ہے۔

حکام نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ، وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی لیہہ – سری نگر شاہراہ پر سنتھن روڈ پر متعلقہ ایجنسیوں کی طرف سے گرین سگنل ملنے کے بعد ہی ٹریفک کو چلنے کی اجازت دی جائے گی۔
 

Popular Categories

spot_imgspot_img