جمعرات, مئی ۲۹, ۲۰۲۵
17.2 C
Srinagar

ہم شعبہ صحت کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہیں:سکینہ یتو

سری نگر: وزیر برائے صحت و تعلیم سکینہ یتو کا کہنا ہے کہ اس وقت ہماری توجہ تمام صحت مراکز میں ڈاکٹروں کی مناسب تعداد کے علاوہ آلات اور دوسری سہولیات کو یقینی بنانے پر مرکوز ہے۔

انہوں نے کہا کی سب ضلع ہسپتالوں میں ڈائیلاسز کی سہولیات بھی دستیاب رکھی جا رہی ہیں۔موصوف وزیر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا: ‘شعبہ صحت بہت ہی اہم شعبہ ہے، ہماری کوشش ہے کہ ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کیا جائے اور ہسپتالوں میں تمام ساز و سامان دستیاب رکھا جائے’۔
ان کا کہنا تھا کہ سب ضلع ہسپتالوں میں ڈائیلاسز کی سہولت بھی دستیاب رکھی جا رہی ہے۔

سکینہ یتو نے کہا: ‘ہر جگہ سے لوگوں کی فریاد تھی کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی ہے، ان کو اٹیچ رکھا گیا تھا اور اس سیکٹر میں کافی خالی اسامیاں تھیں’

انہوں نے کہا: ‘وزیر اعلیٰ نے خود اپنے ہاتھوں سے 309 ڈاکٹروں کی تقرری عمل میں لائی اور 109 ڈاکٹروں کو دور دراز علاقوں میں بھیجا گیا’۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ لوگوں کو در پیش مسائل کو آہستہ آہستہ حل کریں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img