سری نگر: کشمیر میں ہفتے کی صبح بجبہاڑہ اور اننت ناگ کے درمیان بارہمولہ سے بانہال جانے والی صبح کی پہلی ٹرین کے شیشے سے ایک عقاب کے ٹکرائی جس کے نتیجے میں ٹرین کے لوکو پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئیں تاہم ٹرین میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ سے بانہال جانے والی ہفتے کی پہلی ٹرین جوں ہی بجبہاڑہ پہنچی تو وہاں ایک عقاب ٹرین کے فرنٹ شیشے سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں لوکو پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرین میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ لوکو پائلٹ وشال کو فوری طور نزدیکی ہیلتھ سینٹر پہنچایا گیا جہاں اس کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
حکام نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد ٹرین کو احتیاطی طور پر کچھ دیر کے لئے روک دیا گیا جس کے بعد سروس کو دوباہ بحال کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹرین میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں۔





