ہفتہ, نومبر ۸, ۲۰۲۵
16.2 C
Srinagar

شوپیاں، اودھمپور میں منشیات مخالف کارروائیاں، دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد

سری نگر:منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے خشخاش بھوسہ جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ پولیس اسٹیشن شوپیاں کی ایک ٹیم نے ارہامہ بونہ گام کراسنگ پر معمول کی گشت کے دوران ایک مشکوک شخص کو دیکھا جس نے ایک بڑا بیگ اٹھا رکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 4.466 کلو خشخاش بھوسہ جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔گرفتار شدہ کی شناخت جاوید احمد شیخ ساکن بونہ گام شوپیاں کے طور پر کی گئی۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن شوپیاں میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر243/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس ضلع سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔

اودھم پور میں منشیات فروش گرفتار، ہیروئن بر آمد: پولیس

منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لئے جنگ کو جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے ضلع اودھم پور میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن چننی کی ایک ٹیم نے بشت علاقے میں معمول کی گشت کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روکا۔

انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 7.84 گرام ہیروئن بر آمد کی گئی جس کے بعد اس کو بر سر موقع ہی گرفتار کیا گیا۔

گرفتار شدہ کی شناخت سورج سنگھ ولد کاکہ رام ساکن مرگانہ چننی اودھم پور کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن چننی میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے

تحت زیر ایف آئی آر نمبر 112/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئی۔انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ اودھم پور پولیس کی طرف سے سال رواں کے دوران اب تک گرفتارشدہ منشیات فروشوں کی تعداد 116 تک پہنچ گئی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img