جمعہ, مئی ۳۰, ۲۰۲۵
13.6 C
Srinagar

سری نگر میں دریائے جہلم سے تین روز سے لاپتہ نو عمر لڑکے کی لاش برآمد

سری نگر: سری نگر کے نور باغ علاقے میں دریائے جہلم سے پیر کی صبح تین روز سے لاپتہ نوعمر لڑکے کی لاش بر آمد کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ 22 مئی کو نور باغ سری نگر سے ایک نو عمر لڑکا لا پتہ ہوا تھا جس کے بعد ایس ڈی آر ایف اور ریور پولیس نے دریائے جہلم میں اس کی تلاش کے لئے آپریشن شروع کر دیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران پیر کی صبح نور باغ کے تکن واری پورہ علاقے میں مذکورہ لڑکے کی لاش بر آمد کی گئی۔

اس کی شناخت 13 سالہ عنایت احمد گنائی ولد غلام محمد گنائی ساکن پالہ پورہ گوری پورہ کے طور پر کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ دریائے سے ریت نکالنے والوں نے پیر کی صبح لاش کو دیکھا اور اس کے بارے میں فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img