بدھ, جون ۱۸, ۲۰۲۵
16.9 C
Srinagar

پونچھ میں ایل او سی کے ساتھ جنگل میں لگی آگ سے بارودی سرنگ کے دھماکے

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ جنگل میں آگ لگنے سے کئی بارودی سرنگیں پھٹ گئیں تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔حکام نے بتایا کہ پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں جنگل میں آگ لگ گئی۔

انہوں نے کہا: ‘اس آگ کی وجہ سے علاقے میں بارودی سرنگیں پھٹ گئیں تاہم اس واقعے میں کسی جانی یا کسی بڑے پیمانے کے مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے’۔

انہوں نے کہا کہ فوج کے فائر فائٹرز، پولیس اور محکمہ جنگلات کے اہلکار آگ کو قابو میں کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img