بدھ, مئی ۲۱, ۲۰۲۵
18.7 C
Srinagar

سابق رکن اسمبلی محمد امین بٹ کانگریس میں دوبارہ شامل

سری نگر: سابق رکن اسمبلی محمد امین بٹ نے بدھ کے روز اننت ناگ ڈاک بنگلہ میں منعقدہ ایک تقریب کے موقع پر کانگریس میں دوبارہ شمولیت اختیار کی۔

اس موقع پر جموں و کشمیر کانگریس کمیٹی کے صدر طارق قرہ، پارٹی کے سینئر لیڈر غلام احمد میر، رمن بھلا، رویندر شرما اور دیگر لیڈران موجود تھے۔

موصوف لیڈر کچھ روز قبل ڈیموکریٹک پروگرسیو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) سے مستعفی ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ‘ میرا کانگریس میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنا گھر واپسی ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘میں پارٹی کے استحکام کے لئے اپنا بھر پور رول ادا کروں گا’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img