نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کو اشوکا یونیورسٹی کے پروفیسر علی خان محمود آباد کی عرضی پر فوری سماعت کرنے پر رضامندی ظاہر کی، جنہیں حال ہی میں ہریانہ پولیس نے ‘آپریشن سندور’ سے متعلق فیس بک پوسٹ پر گرفتار کیا تھا۔
سینئر وکیل کپِل سبل نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بی آر گوائی کے سامنے اس معاملے کا ذکر کیا اور فوری سماعت کی درخواست کی۔ ایڈوکیٹ سبل نے کہا، "اشوکا یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کے خلاف آپریشن سندور پر مکمل طور پر حب الوطنی پر مبنی بیان کے لئے کارروائی کی گئی ہے۔ اسے فوری سماعت کے لیے درج کیا جا سکتا ہے۔”
چیف جسٹس نے معاملے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے کیس کو 21 مئی کو سماعت کے لیے درج کرنے کی ہدایت کی۔
پروفیسر کی گرفتاری کے بعد مجسٹریٹ نے اتوار کو انہیں دو دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا تھا۔