ہفتہ, اکتوبر ۴, ۲۰۲۵
23 C
Srinagar

مرکزی سرکار لداخ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے: ترون چگ

جموں: بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور جموں و کشمیر انچارج ترون چگ کا کہنا ہے کہ مرکزی سرکار لداخ پر لگاتار بات چیت کر رہی ہے اور بات چیت کے کئی دور چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی سرکاری لداخ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔
موصوف جنرل سکریٹری نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

لداخ کی صورتحال کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ‘لداخ کی کوئی بد انتظامی نہیں ہوئی ہے مرکزی سرکار لداخ پر لگاتار بات چیت کر رہی ہے اور بات چیت کے کئی دور ہوئے ہیں’۔
ان کا کہنا تھا: ‘ہماری سرکار نے لداخ کو دو ضعلوں سے بڑھا کر پانچ ضلع بنا دئے اور لداخ جو الگ ہونا چاہتا تھا اس کو یونین ٹریٹری کا درجہ دیا گیا’۔

مسٹر چگ نے کہا کہ نریندر مودی کی قیادت میں، لداخ بھی جموں و کشمیر کی طرح، ترقی کے ایک نئے باب کا مشاہدہ کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لداخ میں شعبہ سیاحت کو بڑھا وا دیا گیا اور لوگوں کے اقتصادی حالات کو مستحکم بنا دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری سرکار لداخ کے لوگوں اور وہاں کے دیو قامت پہاڑوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے بی جے پی لیڈر نے کہا کہ وہ اپنے وعدے پورا کرنے میں ناکام ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا: ‘لوگوں نے عمر عبداللہ کو خدمت کرنے کا موقع دیا ہے لیکن وہ اپنا ایک بھی وعدہ پورا کرنے میں ناکام ہوئے ہیں’۔

ان کا کہنا تھا: ‘عمر صاحب کو جموں وکشمیر کے لوگوں کی فکر کرنی چائیے اس کے بجائے وہ لداخ کی فکر کریں’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img