بانڈی پورہ میں سپرد خاک ، مختلف سیاسی ،سماجی و ادبی شخصیات کا خراج
نیوزڈیسک
بانڈی پورہ : شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والی روحانی شخصیت ،صوفی شاعر مشاہ حنیف قادری کا گزشتہ روز انتقال ہوا ہے۔سماج کے مختلف طبقوں نے شاہ حنیف قادی کے انتقال پر زبر دست دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
مرحوم کے انتقال پر وادی کے مشہور و معروف براڈکاسٹر ،شاعر و قلمکار عبدالاحد فرہاد ،ادارہ ایشین میل کے مدیر اعلیٰ،شاعر و قلمکار رشید راہل اور نگینی کلچرل فاونڈیشن کے سرپرست انجینئر شبنم بشیر نے مرحوم قادری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے حنیف قادری کے انتقال کو ایک بڑا ادبی نقصان قرار دیا ہے۔انہوں نے شاہ حنیف قادری کے اثیال ثواب کے لئے دعا کی اور اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے مرحوم کے آبائی گھر بانڈی پورہ میں گزشتہ برس ایک ادبی تقریب کے دوران اُن کے شاعری مجموعے کی رسم رونمائی انجام دی گئی تھی جو ایک یادگار تقریب ہے جس کا اہتمام نگینی کلچرل فاﺅنڈیشن نے کیا تھا۔