پیر, مئی ۱۹, ۲۰۲۵
28.5 C
Srinagar

گاندربل میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

سری نگر: منشیات کی وبا کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندر بل میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس پوسٹ گوٹلی باغ کی ایک ٹیم نے وائل وڈر میں ایک معمول کے ناکے کے دوران ایک شخص کو دھر لیا جس نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے ہیرائن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کی موقع پر ہی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
گرفتار شدہ کی شناخت نذیر احمد رینہ ولد محمد رمضان رینہ ساکن گگن گیر سونہ مرگ کے طور پر ہوئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن گاندربل میں متعلقہ دفاعت کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ منشیات فروشوں کے متعلق پولیس کو مطلع کریں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img