پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
14.7 C
Srinagar

سری نگر اور دیگر 31 ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن آج سے دوباہ شروع ہونے کا امکان

سری نگر: سری نگر ہوائی اڈے اور ملک کے دیگر 31 حصوں کے ہوائی اڈوں پر کئی روز بعد فلائٹ آپریشن آج یعنی پیر سے دوبارہ شروع ہونے والا ہے۔واضح رہے کہ ان ہوائی اڈوں کو 7 مئی کو آپریشن سندور شروع ہونے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے پیش نظر بند کر دیا گیا تھا۔ائیرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے مطابق 32 ہوائی اڈے جو عارضی طور پر بند کر دیے گئے تھے اب فوری طور پر سول ہوائی جہاز کے آپریشن کے لیے دستیاب ہیں۔انہوں نے کہا: ’15 مئی 2025 کی شام 5 بجکر 29 منٹ تک سول ایئر کرافٹ آپریشنز کے لیے 32 ہوائی اڈوں کی عارضی بندش کے لیے حوالہ نوٹس جاری کیا گیا’۔

بیان میں کہا گیا: ‘مطلع کیا جاتا ہے کہ یہ ہوائی اڈے اب فوری اثر سے سول ایئر کرافٹ آپریشنز کے لیے دستیاب ہیں’۔انہوں نے کہا کہ مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ براہ راست ایئر لائنز کے ساتھ فلائٹ اسٹیٹس چیک کریں اور باقاعدہ اپ ڈیٹس کے لیے ایئر لائن کی ویب سائٹس کی نگرانی کریں’۔سری نگر میں، حکام نے کہا کہ ہوائی اڈہ عام شہری پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔متعلقہ حکام نے بتایا: ‘ایروڈروم کی بندش این او ٹی اے ایم (ایئر مین کو نوٹس) کو منسوخ کر دیا گیا ہے اور ہوائی اڈہ فلائٹ آپریشن کی سہولت کے لیے تیار ہے’۔انہوں نے کہا کہ ایئر لائن آپریٹرز کے جواب کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر حج کمیٹی نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر 14 مئی تک کی تمام چارٹرڈ حج پروازوں کو ملتوی کر دیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img