ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
26.4 C
Srinagar

جموں: بی ایس ایف چوکیوں پر فائرنگ کے جواب میں پاکستانی چوکیوں، اثاثوں کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچایا گیا: بی ایس ایف

جموں: بورڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج نے جمعہ کی شام جموں سیکٹر میں بی ایس ایف چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا بھر پور جواب دے کر پاکستانی چوکیوں کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچایا گیا۔

بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جمعہ کی شام 9 بجے پاکستانی فوج نے جموں سیکٹر میں بی ایس ایف کی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔انہوں نے کہا: ‘ بین الاقوامی سرحد کے ساتھ پاکستان رینجرز کی چوکیوں اور اثاثوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچاتے ہوئے بی ایس ایف مناسب انداز میں جواب دے رہا ہے’۔ان کا کہنا ہے کہ ہندوستان کی خودمختاری کے تحفظ کا ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img