سری نگر:میٹی نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر 2 حج پروازوں کو ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نظر ثانی شدہ شیڈول کے متعلق متعلقین کو مطلع کیا جائے گا۔
کمیٹی کی طرف سے جاری ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تمام عازمین حج کو مطلع کیا جاتا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر 7 مئی کی فلائٹ نمبر ایس جی -5207 اور 8 مئی کی فلائٹ نمبر ایس جی – 5208 کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نظر ثانی شدہ شیڈول کے متعلق متعلقین کو مطلع کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق آج 320 عازمین پر مشتمل ایک پرواز سری نگر سے مدینہ جانے والی تھی۔قابل ذکر ہے کہ سری نگر سے 4 مئی کو مقدس حج کا فریضہ انجام دینے کے لئے 178 عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ روانہ ہوا تھا۔