جمعرات, مئی ۸, ۲۰۲۵
24.9 C
Srinagar

کشمیر یونیورسٹی کے آج ہونے والے تمام امتحانات ملتوی

سری نگر: موجودہ صورتحال کے پیش نظر کشمیر یونیورسٹی نے آج یعنی بدھ کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دئے ہیں۔یونیورسٹی کے ایک ترجمان کے مطابق کشمیر یونیورسٹی کے آج یعنی 7 مئی کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملتوی شدہ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ادھر حکام نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ، کپوارہ اضلاع اور گریز وادی میں آج تمام تعلیمی اداروں کو بند کر دیا ہے۔صوبائی کمشنر کشمیر نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘ موجودہ صورتحال کے پیش نظر بارہمولہ، کپوارہ اور گریز میں تمام اسکول، کالج اور تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے’۔جموں صوبے میں بھی 5 اضلاع میں تعلیمی اداروں کو آج بند کر دیا گیا ہے۔صوبائی کمشنر جموں نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘ موجودہ صورتحال کے پیش نظر جموں، سانبہ، کٹھوعہ، راجوری اور پونچھ میں تمام اسکول، کالج اور تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img