جمعرات, مئی ۸, ۲۰۲۵
24.9 C
Srinagar

آپریشن سندور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بیان کی روح کے مطابق : مسری

نئی دہلی: ہندوستان نے آج کہا کہ جموں و کشمیر کے پہلگام میں 22 اپریل کو ہوئے دہشت گردانہ حملے کے ذمہ داروں کو نشانہ بنانے کے لئے کل رات سرحد پار حملہ ایک نپی تلی ، غیر اشتعال انگیز اور ذمہ دارانہ کارروائی تھی جس کا مقصد دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنا اور دہشت گردوں کو ایسی کسی بھی حرکت کے لئے غیر فعال کرنا تھا۔

خارجہ سکریٹری وکرم مسری، کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے آج یہاں نیشنل میڈیا سنٹر میں ملک کو 5 اور 6 مئی کی درمیانی شب 1.05 سے 1.30 بجے تک چلے آپریشن سندور کے بارے میں آگاہ کیا اور اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ کارروائی 25 اپریل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پہلگام حملے سے متعلق جاری بیان کی روح کے مطابق ہے۔

خارجہ سکریٹری نے پہلگام حملے کا مکمل پس منظر پیش کرتے ہوئے کہا ’’22 اپریل 2025 کو، لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی اور پاکستان سے تربیت یافتہ دہشت گردوں نےجموں و کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر حملہ کیا اور 25 ہندوستانی اور ایک نیپالی شہری کو قتل کردیا تھا… انہوں نے ان لوگوں کو ان کے کنبے کے ارکان کے سامنے میں سروں میں گولی ماری۔ کنبے کے ارکان کو جان بوجھ کر نقصان پہنچایا گیا اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ واپس جاکر اس پیغام کو پہنچا دیں۔ یہ حملہ واضح طور پر جموں و کشمیر میں حالات کے معمول پر آنے کو متاثر کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھا۔

مسٹر مسری نے کہا ’’پاکستان میں مقیم دہشت گرد ماڈیولز پر ہماری انٹیلی جنس نگرانی نے اشارہ دیا ہے کہ ہندوستان پر آگے بھی حملے ہوسکتے ہیں اور اس لیے ان کو روکنا اور ان کا مقابلہ کرنا کافی ضروری سمجھا گیا۔ آج صبح ہندوستان نے اس طرح کے سرحد پار حملوں کو روکنے اور جواب دینے کا اپنا حق استعمال کیا ہے۔‘‘
خارجہ سکریٹری نے کہا کہ 25 اپریل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پریس بیان سے ٹی آر ایف (دی ریزسٹنس فرنٹ) کا حوالہ ہٹانے کے لیے پاکستان کے دباؤ پر بھی توجہ دی جانی چاہیے۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے کی تحقیقات سے دہشت گردوں کے پاکستان کے ساتھ روابط بے نقاب ہوئے ہیں۔ ہندوستان کا یہ قدم اسی پریس بیان کی روح کے مطابق ہے۔

کرنل صوفیہ قریشی نے کہا “آپریشن سندور 22 اپریل کو پہلگام میں دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے معصوم شہریوں اور ان کے خاندانوں کو انصاف فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔ اس آپریشن میں دہشت گردوں کے 9 کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا اور انہیں مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img