منگل, مئی ۶, ۲۰۲۵
26.2 C
Srinagar

پونچھ کے مینڈھر علاقے میں سڑک حادثہ، 2 جاں بحق، کئی زخمی

جموں:جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں منگل کی صبح ایک مسافر بر دار بس گہری کھائی میں جا گرنے سے 2 مسافر جاں بحق جبکہ کئی دیگر زخمی ہوئے ہیںذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے مینڈھر علاقے میں منگل کی صبح قریب ساڑھے نو بجے ایک مسافر بر دار گاڑی زیر رجسٹریشن نمبرJK02X – 1671 ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔انہوں نے کہا کہ حادثہ پیش آنے کے بعد پولیس، فوج اور مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور بچائو کارروائیاں شروع کیں۔


ذرائع کے مطابق اس حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ کم سے کم 40 افراد زخمی ہوئے ہیں. انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہےدریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img