ممبئی: بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی آنے والی فلم ‘ہاؤس فل 5’ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ بالی ووڈ فلمساز ساجد ناڈیاڈوالا کی سپرہٹ کامیڈی فرنچائز ہاؤس فل کی پانچویں سریزجلد ہی بڑے پردے پر آنے والی ہے۔ اس فلم کے ہدایت کار ترون منسکھانی ہیں۔
ٹیزر کے آغاز میں ایک کروز کو سمندر کے بیچوں بیچ سفر کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ کروز پر میوزک چل رہا ہے۔اکشے کمار اور ان کے بعد رتیش دیش مکھ، ابھیشیک بچن، جیکلین فرنینڈس، سونم باجوہ، نرگس فاخری، فردین خان، شریاس تلپڑے، چترانگدا سنگھ، داخل ہوتے ہیں۔
ڈینو موریا، چنکی پانڈے، جانی لیور، نکیتن دھیر، سندریا شرما، رنجیت، جیکی شراف، سنجے دت اور نانا پاٹیکر نمایاں ہیں۔ اچانک فانوس سے ایک لاش گرتی ہے۔ قاتل ماسک پہنے نظر آرہا ہے۔
فلم کا گانا ‘لال پری’ پورے ٹیزر میں شروع سے آخر تک چلتا رہتا ہے۔ فلم 6 جون کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔