اتوار, مئی ۴, ۲۰۲۵
13.9 C
Srinagar

قاضی گنڈ اور ہِلر کے درمیان ریلوے سروس معطل

سری نگر: جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ اور ہِلر کے درمیان ریلوے ٹریک پر ایک مال بردار ٹرک کے اچانک پھسل کر چڑھ آنے کے باعث جمعرات کو وادی میں ٹرین سروس کو عارضی طور پر معطل کرنا پڑا۔ واقعے کے بعد ریلوے حکام نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور فوجی تعاون حاصل کر کے ٹریک کلیئرنس کا عمل جاری ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ایک مال بردار ٹرک سڑک سے پھسل کر ریلوے ٹریک پر جا گرا، جس کے باعث حفاظتی اقدام کے طور پر ٹرینوں کی آمد و رفت فوری طور پر روک دی گئی۔

حکام کے مطابق جائے وقوعہ پر مشینری روانہ کر دی گئی ہے اور ٹریک کو کلیئر کرنے کا کام جاری ہے۔ ایک سرکاری افسر نے بتایا’مسافروں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، اسی لیے ٹریک سے مکمل ملبہ ہٹائے جانے تک ٹرین سروس معطل رکھی جائے گی۔‘ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اگرچہ واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، تاہم ریلوے آپریشنز کی بحالی کے لیے مکمل احتیاط برتی جا رہی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img