سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے عالمی یوم مزدور کے موقع پر یونین ٹریٹری کے مزدروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا: ‘ آئیے قوم کی تعمیر میں ان کے غیر متزلزل عزم، محنت اور شراکت کو پہچانیں اور انہیں سلام کریں’۔واضح رہے کہ یکم مئی کو دنیا میں عالمی یوم مزدور کے طور پر منایا جاتا ہے اس کو یوم مئی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
منوج سنہا نے اس موقع کی مناسبت سے جمعرات کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں عالمی یوم مزدور کے موقع پر جموں و کشمیر کے تمام سرشار مزدوروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں’۔انہوں نے کہا: ‘ آئیے قوم کی تعمیر میں ان کے غیر متزلزل عزم، محنت اور شراکت کو پہچانیں اور انہیں سلام کریں’۔