منگل, اپریل ۲۹, ۲۰۲۵
16.7 C
Srinagar

سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کشمیر میں 48 سیاحتی مقامات بند

سری نگر: سرکاری ذرائع کے مطابق حکام نے سیکورٹی خدشات کے بیچ وادی بھر میں کم از کم چار درجن ریزورٹس اور سیاحتی مقامات کو ‘بند’ کر دیا ہے
یہ فیصلہ گذشتہ ہفتے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے، جس میں 25 سیاح اور ایک مقامی شخص جاں بحق ہوا تھا، کے بعد تمام اضلاع میں کئے گئے ایک جامع سیکورٹی آڈٹ کے بعد لیا گیا ہے۔اس اس آڈٹ کا مقصد کمزوریوں کا جائزہ لینا اور مشہور سیاحتی مقامات پر حفاظتی اقدامات کو مضبوط بنانا تھا۔ان مقامات، جہاں فی الوقت سیاحوں کی آمد کو محدد کر دیا گیا ہے، میں سے ضلع بانڈی پورہ کی وادی گریز، ضلع بڈگام میں یوسمرگ اور دودھ پتھری، جنوبی کشمیر میں اہربل، کونسرناگ اور ویری ناگ، ضلع بارہمولہ میں کمان پوسٹ اور ضلع کپوارہ کی خوبصورت وادی بنگس خاص طور پر قابل ذکر ہے۔

ایک عہدیدار نے بتایا: ‘یہ بندش عارضی ہے اور سیکورٹی صورتحال کی بنیاد پر آنے والے دنوں میں اس کا جائزہ لیا جائے گا’۔حکام نے بتایا کہ وادی میں جو سیاحتی مقامات سیاحوں کی آمد کے لئے کھلے ہیں ان میں سیکورٹی کے بہتر انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ادھر جموں و کشمیر کے محکمہ جنگلات نے بھی سیاحوں کے لیے ٹریکنگ کے اپنے تمام راستے بند کر دیے ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ حالیہ برسوں کے دوران وادی میں سیاحوں کی آمد میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا تھا لیکن پہلگام حملے نے سیاحت کی صنعت کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔
 
گذشتہ چھ دنوں کے دوران کئی سیاح کشمیر چھوڑ چکے ہیں جبکہ کئی دیگر نے کشمیر کے لیے اپنے آنے والے سفری منصوبے منسوخ کر دیے ہیں۔ 
یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img