جموں: بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کبھی بھی ہندوستان کے حوصلے کو پسپا نہیں کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا: ‘ بزدلانہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد،سینکڑوں نڈر سیاح گلڈانڈا اور چھتر گلہ پہنچے اور ہماری سرزمین کی خوبصورتی کو گلے لگایا’۔
موصوف وزیر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔انہوں نے کہا: ‘دہشت گردی بھارت کے حوصلے کو شکست نہیں دے سکتی ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘بزدلانہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد،سینکڑوں نڈر سیاح گلڈانڈا اور چھتر گلہ پہنچے اور ہماری سرزمین کی خوبصورتی کو گلے لگایا’انہوں نے پوسٹ میں مزید کہا: ‘بھدرواہ – پٹھان کوٹ شاہراہ 4 دنوں کے بعد دوبارہ کھل گئی جس کے ساتھ معمولات زندگی بحال ہوگئے’۔
ڈاکٹر سنگھ نے اپنے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک منٹ پندرہ سیکنڈوں پر محیط ایک ویڈیو بھی اپ لوڈ کیا ہے جس میں فوجی جوان سیاحوں کا استقبال پھول دیتے ہوئے کرتے ہیں اور ویڈیو میں سیاحوں کو لطف اندوز ہوتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔