پیر, اپریل ۲۱, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

جموں و کشمیر: امسال اب تک 25 لاکھ سے زیادہ عقیدت مندوں نے شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں درشن کئے

جموں :جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی کے کٹرا علاقے کی ترکوٹہ پہاڑیوں میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں امسال اب تک 25 لاکھ سے زیادہ عقیدت مند درشن کرچکے ہیں۔

شری ماتا ویشنو دیوی مندر کے چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای او) انشول گرگ نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ ماہ رواں کے پہلے 15 دنوں کے دوران 6 لاکھ یاتریوں نے شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں درشن کئے۔

انہوں نے کہا کہ سال رواں کے دوران اب تک یاتریوں کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آر ایف آئی ڈی کارڈز کے لیے 45 کاؤنٹرز اور سیلف ڈسپنسر کیوسک کے ذریعے یاتریوں کے لیے رجسٹریشن کی آسانی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس تقریباً 95 لاکھ سے زیادہ یاتریوں نے شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں درشن کئے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img