ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
6.1 C
Srinagar

سوپور میں دو منشیات فروش گرفتار، چرس جیسا مواد بر آمد: پولیس

سری نگر:منشیات اسمگلنگ کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے سوپور پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سوپور پولیس کی ایک ٹیم نے آفتاب محلہ وار پورہ کراسنگ پر ناکہ چیکنگ کے دوران دو مشتبہ افراد کو دھر لیا جنہوں نے پولیس کو دیکھ کر جائے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد دونوں کو بر سر موقع ہی گرفتار کیا گیا۔
ملزموں کی شناخت غلام نبی بٹ ولد غلام محمد بٹ اور عابد حسین وار ولد محمد افضل وار ساکنان وار پورہ سوپور کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن سوپور میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 24/2026 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تفتیش شروع کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ سوپور پولیس منشیات کے خلاف مہم کو تواتر کے ساتھ جاری رکھنے کے لئے پر عزم ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img